Khilafat e Mulooqiyat | خلافت و ملوکیت

PKR815.00
In stock
SKU
Khilafat e Mulooqiyat | خلافت و ملوکیت

Author: Syed Abul Ala Maudoodi

Publisher: Idara Tarjuman ul Quran

Dimensions: 5.5 x 8.25

Pages: 568

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک تاریخ ساز انسان کی حیثیت سے معروف و متعارف ہیں۔ اُنھوں نے مسلمانوں کے فکر و عمل کو اسلام کے تقاضوں کے مطابق صحیح سمت عطا کی ہے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جدوجہد کے نئے رخ متعین کیے ہیں۔ مولانا کی دعوت انقلابی، ان کا پیغام حیات آفریں اور ان کا کام ہمہ گیر ہے۔ فکر و نظر کا کوئی گوشہ ، سعی و عمل کی کوئی جولان گاہ ایسی نہیں جو مولانا کے افکار و نظریات سے متاثر نہ ہو۔ وہ چونکہ ایک ہمہ گیر انقلاب کے داعی ہیں اِس کے لیے اُنھوں نے پوری زندگی کو خدا پرستی کی بنیاد پر استوار کرنے کی کوشش کی ہے۔ سیاست بھی چونکہ دین کا ہی ایک حصہ ہے، اس لیے مولانا نے سیاسی اور دستوری مسائل پر بھی بڑی بڑی شرح و بسط کے ساتھ فکر انگیز بحث کی ہے اور اسلامی نظامِ حیات کے حقیقی خدوخال کو بڑے عمدہ انداز میں نمایاں کیا ہے۔
سیاست حیاتِ انسانی کا ایک نہایت اہم شعبہ ہونے کی حیثیت سے ہر دور میں انسانوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ مگر دورِ جدید میں زمان و مکان کے سمٹ جانے کی وجہ سے ہئیت حاکمہ کی قوت میں چونکہ غیر معمولی اضافہ ہوا، اس لیے نظم اجتماعی میں سیاست کی حیثیت بہت بڑھ گئی ہے اور دور جدید کا کوئی شخص، خواہ اس کا تعلق کسی شعبہ زندگی سے ہو اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔ مولانا نے اس موضوع کی غیر معمولی اہمیت کے پیش نظر زیر نظر کتاب تحریر فرمائی ہے۔ جس میں اسلامی نظام حکومت جسے دینی اصطلاح میں خلافت کہا جاتا ہے کہ اہم گوشوں کو بڑی خوبی کے ساتھ نمایاں کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ نظام ملوکیت سے کس طرح اور کس لحاظ سے ممیز و ممتاز ہے۔
اس کتاب کا موضوعِ بحث یہ ہے کہ اسلام میں خلافت کا حقیقی تصور کیا ہے، کن اصولوں پر وہ صدرِ اول میں قائم ہوئی تھی اور کن اسباب سے وہ ملوکیت میں تبدیل ہوئی، کیا نتائج اس تبدیلی سے رونما ہوئے اور جب رونما ہوئے تو ان پر اُمت کا ردعمل کیا تھا۔
ان امور کی توضیح کے لیے اس کتاب میں قرآن مجید کی ان تمام آیات کو جن سے سیاست کے بنیادی مسائل پر روشنی پڑتی ہے۔ ایک خاص ترتیب کے ساتھ جمع کر دیا ہے تا کہ ایک ناظر کے سامنے بیک وقت اسلامی حکومت کا وہ نقشہ آجائے جسے کتابِ الہیٰ قائم کرنا چاہتی ہے۔ قرآن و سنت اور اکابر صحابہ کے اقوال سے ہم کو اسلام کے اصول حکمرانی کیا معلوم ہوتے ہیں۔ خلافت راشدہ کی وہ امتیازی خصوصیات بیان کی ہیں جو تاریخ سے ثابت ہیں۔ خلافت سے ملوکیت کی طرف انتقال کو تفصیل کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ تاریخ کس تدریج سے ہوئی۔ خلافت اور ملوکیت کے درمیان حقیقی فرق کیا ہے ؟ کیا تغیرات تھے جو خلافت کی جگہ ملوکیت کے آجانے سے واقع ہوئے، کس طرح خلافت راشدہ کا زوال مسلمانوں میں مذہبی تفرقوں کی ابتدا کا موجب ہوا اور کیا مسائل ان تفرقوں سے پیدا ہوئے۔اس کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نظامِ ریاست کی اس تبدیلی نے مسلمانوں کی زندگی میں جو رخنے ڈال دیے تھے اُنھیں بھرنے کے لیے علماے اُمت نے کیا کوششیں کیں اور اس سلسلے میں نمونے کے طور پر امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف ؒ کے کام کو پیش کیا گیا ہے۔

More Information
Language Urdu
a lighthouse